跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

وَفَادَار دوست ہے جِس کا پیَار

خُداوند کی تعریف اُس کا پیَار

1
وَفَادَار دوست ہے جِس کا پیَار
سب دُنیا سے بڑھ کر پیَارا
بُلند تر سے بھی ہے بُلند
ساکن سَمُندَرے سے گہرا
قَدِیم جَدِید
مَضبُوط سَچا
دُنیا کے بننے سے پہلے
پیَار کیا، ہے مُبَارَک نام
2
اُوپر مقَام بُلند اُس کا
ثَناخَواں فرزند شُعلوں کے
مُحبّت اُس کی ہے بے لَوث
اُتر آیا تَخت اَپنے سے
عَاصی لینے
قیمت دینے
عرش پہ رُتبہ فرش پہ مقَام
ڈُھونڈ لیا، ہے مُبَارَک نام
3
تَنہَا رَاہ پہ گِر تا پڑتا
اِنسانوں سے ہَو کے جُدا
وہ جانتا تھا رَبّ جانتا تھا
کہ دِل ہے کَیسا دَرد بَھرا
نَہ رَاہ چھوڑا
نَہ مُنہ موڑا
ہاں شرمِندہ تھا مَیں ناکام
پالیا، ہے مُبَارَک نام
4
روزِ سِیاہ کی صُبح ہُوئی
پریشاں تھا مایُوس نہ تھا
نِڈھال بدن کانٹوں کا تاج
رَبّ چھوڑ گیا، کھایا دھوکا
بَناگناہ کَلوَری پر
جان دی اَذیّت کا عَالَم
بچایا، ہے مُبَارَک نام
5
جب تک جیُوں یہ گیت کریں
تیری عجب اُلفت بیاں
اَور سَکُونت جب میں کروں
ساتھ اُس کے ہیں فَضل سَامان
ہے یہ آرزو
ہَو رُوبرُو
سجدَہ کرُوں اِقرار کروں
ہَوثَنَا، ہے مُبَارَک نام

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。