跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

گہرا گہر اِیُسُوع کی صلیب میں

کلیسیا زِندگی کی اَفزائش سے تَعمیر

1
گہرا گہر اِیُسُوع کی صلیب میں
گہرا جانے دو
مَوت اَور زِندگی ہمیشہ ساتھ ساتھ ہیں
گہرا بہاؤ
دُعا بھی ہَو گہری
ہم میں جو کام کرتی
جائیں گہر آگہرا
کر دے تُو ہمیں نیا
2
اُونچا اُونچا اِیُسُوع کی زِندگی میں
بہت نیچے ہم
اُونچا جاتے ہیں ہم اُس زِندگی میں
اُونچا جائیں ہم
دُعا بھی ہَو اُونچی
ہم کو جو بَدلتی
بَھر پُور ہَو گہرا اَو
تا جانیں خُوب ہم تُجھ کو
3
بڑھتا بڑھتا وہ ہم میں ہے بڑھتا
ہر روز زیادہ ہَو
ہماری زِندگی میں بیہے وہ بہتا
یہ اَنداز اُس کا
دُعا ہے تُو بڑھا
روز بروز زیادہ ہَو
پہچان نہیں کافی
زِندگی ہَو ہم میں تیری
4
زِندگی زِندگی ہے ہماری مسیح
ہے عملی زِندگی
چھوٹے بڑے سارے کاموں میں ہی
ہے شامِل وہی
ہر طَور جیو اُسے
جیو تُم آج ہی سے
پُکارو اُس کا نام
سَونپو تُم اَپنا تَمام
5
ہستی ہستی یِسُوع میری ہستی
مُجھ میں ہے رہتا
پَسند مِزاج میرے سارے کام بھی
جَلالی کِتنا
یِسُوع میری ہستی
دِل میں تُو گھر بنا
تُو ہر طَور ہَو زِندگی
ہر پَل پہچان ہَو میری
6
کلیسیا کلیسیا یہ مقامی کلیسیا
رہتی ہے جاری
گہرا اُونچا مسیح چَلن میرا
بڑھنا کلیسیا کا
ہے آج کی یہ کلیسیا
اِظہار مسیح کا
رِہائی خُودی سے
بڑھتے بدن میں تیرے
7
تَعمیر تَعمیر ہم دیکھیں گے تَعمیر
تَعمیر کلیسیا کی
کرے گا مسیح کلیسیا کی تَعمیر
رَاستہ ہے وہ ہی
ہمیں تَعمیر کرتُو
اَپنی زِندگی سے تُو
ایسے اِنسان بنا
جُوں یروشلیم نیا
8
آتا آتا آتا یِسُوع جلدی
دُلہن کے لیے
کلیسیا میں ہم کرتے ہیں تیاری
جَلَال کے لیے
پھر سے آجا یِسُوع
پُکار یہ سُن لے تُو
کرتے تیری تَحسین
آجا آجاتُو آمین

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。