跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

اَبدی چٹان ٹُو گھل جا

اِنجیل خُداوند کے حُضُور رونا

1
اَبدی چٹان ٹُو گھل جا
مُجھ کو خُود میں لے چھپا
پانی اَور لہو تیرا
تیری پسلی سے بہا
دوگُنی تُو دے شِفَا
گُناہ کے زور سے بچا
2
محنت سے نہ ہَوں پُورے
تَقاضے شَریعَت کے
میرا شَوق رُکے گا نہ
نَیر بہاؤں گا سدا
مِٹے گا نہ گُناہ
فَضل سے مُجھ کو بچا
3
خالی ہاتھ مَیں آتا ہُوں
صلیب سے مَیں جُڑا ہُوں
نَنگا ہُوں مُلبَّس کر
بے بس ہُوں تُو فَضل کر
نجس چشمہ پاس آتا
دھو ورنہ مر جاؤں گا
4
ہَو نزع کا عَالَم جب
آنکھیں مَوت میں بند ہَوں جب
اَنجانے نگر جاؤں
تُجھ کو تَخت پہ مَیں دیکھوں
اَبدی چٹان ٹُو گھل جا
مُجھ کو خُود میں لے چھپا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。