Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

شرُوع زمانے میں ایک باغ بھی تھا

حتمی اِظہار مُقَدّس شہر

1
شرُوع زمانے میں ایک باغ بھی تھا
آخر شہر مُقَدّس بن گیا
مرکز تھا تخلیق کا اُس باغ میں واں
بن گیا شہر مرکز تَعمِیر کا
2
اُس باغ اَور حَسِین شہر کے اَندر
اِک دریا ہے اَور شَجر حَیات بھی
مسیح جیسے زِندگی کی فراہمی
اَور رُوح ہے مانِند ندی زِندگی کی
3
اُس باغ اَور رَوشن شہر کے اَندر
قیمتی مادے ہیں یاں تین طرح کے
سونا موتی اَور ہیں قیمتی پتھر
تَعمِیر کے لئے ہیں سب کَثرَت سے
4
لیکن باغ میں یہ سب قیمتی چیزیں
زمین اَندر رہیں بے کار یہ مادے
شہر میں ہَوتے ہیں جب یہ تَعمِیر
بنتے مسکن خُدا کے اِظہار کے
5
باغ میں تھا اِنسان خاک کا اِک پُتلا
فِطرَت میں خُدا کی مانِند بنا
کھایا نہ تھا اُس نے شَجر حَیات
اَب تک نہ تھا اُس میں زِندگی بنا
6
لیکن جَلالی شہر میں شَجر
بڑھتا ہے اِجتماعی اِنسان میں
جیسے مسیح خُود زِندگی اِلٰہی
بنا فراہمی زِندگی کی اُس میں

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.