1
کِتنادِلکَش مسکن تیرا
مُشتاق ہُوں تیری بارگاہ کا
رُوح چاہتی تیری حُضُوری
خُوش ہَولکارتا دِل میرا
مُشتاق ہُوں تیری بارگاہ کا
رُوح چاہتی تیری حُضُوری
خُوش ہَولکارتا دِل میرا
2
سوختنی قُربانی بخُور
کے ذریعے باعِث برکت کا
چڑیا بناتی آشیانہ
اَور اَبَابیل گھونسلا اَپنا
کے ذریعے باعِث برکت کا
چڑیا بناتی آشیانہ
اَور اَبَابیل گھونسلا اَپنا
3
اِنسان ہے اِک چڑیا کمزور
آرام پاتی گھر میں تیرے
مذبح کے خُون پر بھروسا
مَسرُور مُبارک خُوشبُو سے
آرام پاتی گھر میں تیرے
مذبح کے خُون پر بھروسا
مَسرُور مُبارک خُوشبُو سے
4
مُبارَک ہیں بے شک وہ لوگ
جو طاقَت پاتے ہیں تُجھ سے
دِل میں صِیُون کی شاہراہیں
بے پَرواہ مُشکِل راستے سے
جو طاقَت پاتے ہیں تُجھ سے
دِل میں صِیُون کی شاہراہیں
بے پَرواہ مُشکِل راستے سے
5
پار کرتے بُکا کی وادی
چشموں کی جگہ بناتے
بارِش میں برکت سے معمُور
رَحمت تیری بیاں کرتے
چشموں کی جگہ بناتے
بارِش میں برکت سے معمُور
رَحمت تیری بیاں کرتے
6
وہ طاقَت پر طاقَت پاتے
صِیُون میں خُدا کے حُضُور
مُتلَاشی تیری مرضی کے
تیری پَناہ فضل بھرپُور
صِیُون میں خُدا کے حُضُور
مُتلَاشی تیری مرضی کے
تیری پَناہ فضل بھرپُور
7
تیری بارگاہوں میں ایک دِن
بہتر ہے ہزار دِنوں سے
ہَونا دربان تیرے گھر کا
بہتر شریر کے خیموں سے
بہتر ہے ہزار دِنوں سے
ہَونا دربان تیرے گھر کا
بہتر شریر کے خیموں سے
8
خُداوند تُو آفتاب اَور ڈھال
جَلَال اَور فضل بخشتا ہے
اَپنی حُضُوری اَور ذات سے
مجھے آسُودَہ کرتا ہے
جَلَال اَور فضل بخشتا ہے
اَپنی حُضُوری اَور ذات سے
مجھے آسُودَہ کرتا ہے
9
کوئی نِعمت باز نہ رکھتا
رَاست راہ پر چَلنے والوں سے
جو کرتا تَوَکُّل تُجھ پہ
پاتا جَلَال فضل تُجھ سے
رَاست راہ پر چَلنے والوں سے
جو کرتا تَوَکُّل تُجھ پہ
پاتا جَلَال فضل تُجھ سے