Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants
1
خُدا کی شَرِیعَت پاک نیک
جو دیتی حُکم ہے نیکی کا
واضِح تر ہے مقصَد اُس کا
پُورا نہ ہَوتا تَقاضِہ
2
ذِہن میں ہے اِک شَرِیعَت
کوشِش کرتی جو نیکی کی
اَعضا میں ہے اِک شَرِیعَت
غالِب اُس شَرع پر آتی
3
شَرِیعَت اَچھی ذِہن کی
اِنسانی زِندگی سے مِلی
تَخلِیقی بَخشِش خُدا کی
تا کہ قائِم رہے نیکی
4
شَرِیعَت اَپنے اَعضا کی
اِبلِیس کی شَیطانی زِندگی
ذَوال کے وقت سے اَعضا میں
شَیطانی چالوں سے آئی
5
شَیطان کی شَرِیعَت بدی
ہم میں شَرِیعَت گُناہ کی
نیکی کی شَرع سے زورَدار
سَدا شِکِست اِس کو دیتی
6
اَپنی رُوح میں اِک شَرِیعَت
شَرِیعَت رُوح کی زِندگی کی
یہ ہے خُدا کی وہ زِندگی
نَئی پیدائِش سے مِلتی
7
اِلٰہی شَرِیعَت قَوی
اُن سب پہ نازِل ہے ہَوتی
رِہائی دیتی گُناہ سے
تَقاضے پُورے ہے کرتی
8
اَپنا ذِہن رہے سَدا
اَپنی ہی رُوح پر باطِن میں
نہ ہَو جِسمانی چیزوں پر
بَدَن تباہ جو گُناہ میں
9
جب ہَو ذِہن جِسم کی جانِب
گُناہ مَوت اَور رات اندھیری
جب ہَو ذِہن رُوح کی جانِب
زِندگی اَمن اَور بھَرپُور روشنی
10
رَستہ ہے یہ رِہائی کا
رَستہ ہے یہ ہی فتح کا
خُداوند رُوح میں رہیں ہم
اَور رُوح میں چَلنا ہَو اَپنا

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.