1
ہے یِسُوع نام کِتنا پیَارا
اِیماندار کے لئے
دُکھ مِٹاتا دَرد بھگاتا
بچاتا ہے ڈَر سے
اِیماندار کے لئے
دُکھ مِٹاتا دَرد بھگاتا
بچاتا ہے ڈَر سے
2
کَائل کرتا گھائل رُوح کو
بے چَین کو دیتا چَین
ہر بُھوکی جاں کو من ہے یہ
تھکے ہاروں کو چَین
بے چَین کو دیتا چَین
ہر بُھوکی جاں کو من ہے یہ
تھکے ہاروں کو چَین
3
نام پیَارا بُنیادی چٹان
پناہ گاہ میری ڈھال
خزانہ جس میں ہے معمُور
اِک فضل بِاکمال
پناہ گاہ میری ڈھال
خزانہ جس میں ہے معمُور
اِک فضل بِاکمال
4
یِسُوع مُنجّی دوست چوپان
نَبی کاہن بادشاہ
خُداوند زِندگی راہِ اَبد
قَبُول کر یہ ثَنا
نَبی کاہن بادشاہ
خُداوند زِندگی راہِ اَبد
قَبُول کر یہ ثَنا
5
ہماری کوشِش ناتمام
خیال بھی سارے خام
جب تُجھ پہ کرتے ہیں نِگاہ
تمجید کرتے مُدام
خیال بھی سارے خام
جب تُجھ پہ کرتے ہیں نِگاہ
تمجید کرتے مُدام
6
ہر سانس سے کریں ہم پرچار
تیری مُحبّت کا
پُر فضل نام کی فتح کا
دی جس نے موت کو ہار
تیری مُحبّت کا
پُر فضل نام کی فتح کا
دی جس نے موت کو ہار