Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants
1
نہ شَریعَت لَفظی
بَس زِندگی مسیح
خُدا دینا چاہتا
بوجھ سے رِہائی
نہیں یہ عقیدہ
بلکہ خُود مسیح
جو دیتا آزادی
مِٹا کے خُودی
2
کوئی بھی تعلیم ہَو
یا کوئی سَبیل
نہ رُوح زِندہ کرتے
نہ جان کو تبدیل
بَس زِندہ مسیح جو
دیتا ہے زِندگی
وسیلے ہمارے
اِلٰہی زِندگی
3
نہ فَلسَفہ کوئی
نہ اَخلَاقیَات
ہمیں بنا سکتے
رَبّ کی صُورَت پر
لیکن بَس مسیح ہے
فِطرِت بدلتا
ہمیں جی اُٹھنے میں
اَعضَا بناتا
4
نہ کوئی مذہب ہی
مسیحیت بھی
کر تے مقصَد پُورا
نہ ہی نِظام بھی
لیکن مسیح ہم میں
ہے سب کُچھ اَپنا
کر تا مرضی پُوری
مَنصُوبہ رَبّ کا
5
نعمتیں ہیں یہ ساری
اُس کے فَضل سے
نہیں کوئی چیز بھی
متبادِل اُس کے
فقط ہے خُود مسیح
سب کُچھ اَپنا ہی
ہر شَے میں بَس وہ ہے
چھوٹی ہَو بڑی

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.