Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

یِسُوع تُو خُداوند سب کا

خُداوند کی تعریف اُس کا جَلَال

1
یِسُوع تُو خُداوند سب کا
تاج وَرتُو جَلَالی
قُدرَت میں اَور طَاقَت میں بھی
سب میں شُہرَت تیری
2
زمین پہ خُدا اِنسان میں
تُو صُورَت غُلام کی
آسمان پہ اِنسان خُدا میں
پہچان خُدا تیری
3
آسمان پر جَلَال میں اِنسان
تخت نشین خُدا ساتھ
زمین آسمان کا کُل اِختیَار
اَب ہے تیرے ہی ہاتھ
4
اُوپر چڑھاتُو آسمان پر
نام ہے اُونچا سب سے
سب مانتے تُجھے خُداوند
جُھکتے تیرے نام پہ
5
خُداوند بناتُو مسیح
رُوح نے اِعلان کیا
دیکھتے جَلَال میں آسمان میں
رَبّ کے تخت پر بیٹھا
6
تَعظِیم جَلَالی خُداوند
کرتے تمجید تیری
سجدہ کرتے خُداوند کُل
وَاجِب ہے تَعریف بھی

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.