Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

مَیں گُناہ میں ڈُوبتا تھا

اِنجیل گواہی

1
مَیں گُناہ میں ڈُوبتا تھا
اَور ساحل بھی تھا دُور
گہرے پانی میں پھنسا
نِکلنے سے مُجبُور
سَمُندر کے مالک نے
سُنی پُکار میری
نِکالا باہر مُجھے
خطرہ نہیں
 
پیار نِکالتا
پیار نِکالتا
گُناہوں میں ڈُوبتے کو
پیار نِکالتا
پیار بچاتا
پیار بچاتا
دُنیا میں بھٹکتے کو
پیار بچاتا
2
دیتا دِل اُس کو سارا
پیوستہ ہُوں سَدا
رہتا پاک حُضُوری میں
تَعریف اُس کی گاتا
پیار مَضبُوط ہے حقیقی
ہیں جان کے گیت اعلیٰ
وفا پیار بَھری خِدمَت
اُس کو زیبا
3
ہے اُمِید جِس جان کی وہ
اُسے بچاتا ہے
پیار میں طُوفانوں سے وہ
باہر نِکالتا ہے
مالِک سَمُندر کا ہے
موجیں اُس کے تابِع
نَجات دینا چاہتا ہے
لے لَو اُس سے

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.