Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

یِسُوع کا ہُوں مَیں شادمانی بے بیاں

مخصُوصِیت خُداوند کی مُحبّت سے مَجبُور

1
یِسُوع کا ہُوں مَیں شادمانی بے بیاں
سُنتا خُدا کی پِیار بَھری صَدا
ہاں پُر اِیمان اَور سَر گوشی پُر یقین
خَوف نہ کر فِدیہ دِیا، تُو ہے میرا
2
یِسُوع کا ہُوں مَیں کیا ہی خُوش کُن اِقرار
دُولہا کے ساتھ ہَوں گے دِن خُوشگوار
اَور کہا قبُول ہے میرے دِل مِیں آ
تعظِیم کر تعمِیل کر اَور تُو پِیار
3
یِسُوع کا ہُوں مَیں تُو بھی مُجھے سِکھا
شامِل اِس مِیں جو پِیار وفاداری
پاکیزہ خِدمَت اَور کامِل سپُردگی
اَور تیری پُوری تابِع فرمانی
4
یِسُوع کا ہُوں مَیں بدن جان اَور رُوح سے
مُجھ پر اَپنی اَبدی مُہر لگا
مجبُوب اَپنے فَضل اَور مَعمُوری سے
اَبدُالآباد تُو فقط ہے میرا

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.