1
تیرا شُکر ہَو خُدایا
میز پہ روٹی اَور مَے کا
تیری میز سے لُطف اُٹھاتے
پَاک مُحبّت سَچّی کا
روٹی توڑتے بدن تیرا
دِیا ہمارے لئے
مے جو تیرا لُخون ہے یِسُوع
بہا ہمارے لئے
میز پہ روٹی اَور مَے کا
تیری میز سے لُطف اُٹھاتے
پَاک مُحبّت سَچّی کا
روٹی توڑتے بدن تیرا
دِیا ہمارے لئے
مے جو تیرا لُخون ہے یِسُوع
بہا ہمارے لئے
دیکھو اِس پَاک میز کو
جس پہ ہیں پَاک نِشَاں
اَپنی ذَات میں بے بہاہیں
نادِر بے پَایَاں
جس پہ ہیں پَاک نِشَاں
اَپنی ذَات میں بے بہاہیں
نادِر بے پَایَاں
2
تیری مَوت نَجَات ہماری
جیون دَاتَا تُو مسِیح
تُونے خُود کو مُجھے دِیا
تیرا سب میرا مسِیح
روٹی مے کولے کر بنتے
مَوت کے مظہر اَور گواہ
تُجھ کو کھانے اَور پینے سے
کرتے پِیَار کو یاد سَدا
جیون دَاتَا تُو مسِیح
تُونے خُود کو مُجھے دِیا
تیرا سب میرا مسِیح
روٹی مے کولے کر بنتے
مَوت کے مظہر اَور گواہ
تُجھ کو کھانے اَور پینے سے
کرتے پِیَار کو یاد سَدا
3
روٹی یہ تیرا نِشاں ہے
تیرے عِرفانی بدن
سب کے ساتھ ہم شَامِل ہُوئے
ایک ہی جیسا ہے بندھن
مے کا یہ پَاک پیَالہ تیرا
اِس سے برکت پاتے ہیں
تیرے خُون میں شَامِل ہَو کر
سنگ مُومِنوں آتے ہیں
تیرے عِرفانی بدن
سب کے ساتھ ہم شَامِل ہُوئے
ایک ہی جیسا ہے بندھن
مے کا یہ پَاک پیَالہ تیرا
اِس سے برکت پاتے ہیں
تیرے خُون میں شَامِل ہَو کر
سنگ مُومِنوں آتے ہیں
4
اَبدی حِصّہ ہے ہمارا
ہاں ہم لُطف اُٹھاتے ہیں
تیری آمد اَور بَادشَاہَت
دیکھنے جلدی آتے ہیں
تیری آمد بَاد شَاہَت میں
غالب مُقَدّسین کے ساتھ
تیری دُلہن بن جَائیں گے
ضَیَافَت ہَوگی تیرے ساتھ
ہاں ہم لُطف اُٹھاتے ہیں
تیری آمد اَور بَادشَاہَت
دیکھنے جلدی آتے ہیں
تیری آمد بَاد شَاہَت میں
غالب مُقَدّسین کے ساتھ
تیری دُلہن بن جَائیں گے
ضَیَافَت ہَوگی تیرے ساتھ