1
اُس رات خُداوند یِسُوع
سب تُجھ کو گھیرے تھے
تَاریک سایہ ڈالنے کو
تیرے اِرادہ پہ
سُنی تھی آواز تیری
کرنا یاد گاری یہ
ہم شُکر کرتے ہیں دِل سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
سب تُجھ کو گھیرے تھے
تَاریک سایہ ڈالنے کو
تیرے اِرادہ پہ
سُنی تھی آواز تیری
کرنا یاد گاری یہ
ہم شُکر کرتے ہیں دِل سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
2
تیرے دُکھ کی گہرائی
کوئی نہ جان سکا
لبریز پیَالہ غضب کا
سب کے لئے پِیا
چھوڑا خُدا نے تُجھے
لَعنتی صلیب پہ
یِسُوع شُکر بَھرے دِل سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
کوئی نہ جان سکا
لبریز پیَالہ غضب کا
سب کے لئے پِیا
چھوڑا خُدا نے تُجھے
لَعنتی صلیب پہ
یِسُوع شُکر بَھرے دِل سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
3
ہم سوچتے کُل تَاریکی
رُوح تیری پہ چھائی
ساری طوفانی آندھی
سینے پہ چڑھ آئی
فَضل تیرا کَثرَت سے
کامِل پِیَار میں دیکھتے
باہم دُکھ اَور خُوشی سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
رُوح تیری پہ چھائی
ساری طوفانی آندھی
سینے پہ چڑھ آئی
فَضل تیرا کَثرَت سے
کامِل پِیَار میں دیکھتے
باہم دُکھ اَور خُوشی سے
یاد کرتے ہیں تُجھے
4
جانتے تُو جی اُٹھا ہے
خُدا کا پہلوٹھا
دیکھتے آسمان پہ جاتے
پَاک سَر تُو کلیسیا کا
فَضل میں قَبُول کرتے
رِہائی ہم پاتے
سوچتے تیرے دُکھوں کو
یاد کرتے ہیں تُجھے
خُدا کا پہلوٹھا
دیکھتے آسمان پہ جاتے
پَاک سَر تُو کلیسیا کا
فَضل میں قَبُول کرتے
رِہائی ہم پاتے
سوچتے تیرے دُکھوں کو
یاد کرتے ہیں تُجھے
5
جَلَال میں جب تک آئے
بُلائے جانے کو
شِفَاف دِن کی رَوشنی میں
پھر آرام پانے کو
ہم تیرے ہیں مُتلاشی
تیری مَوت کے یِسُوع
ہَوتے مُشَابَہ تیرے
یاد کرتے ہیں تُجھے
بُلائے جانے کو
شِفَاف دِن کی رَوشنی میں
پھر آرام پانے کو
ہم تیرے ہیں مُتلاشی
تیری مَوت کے یِسُوع
ہَوتے مُشَابَہ تیرے
یاد کرتے ہیں تُجھے