Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

تیری وَفَاداری عظیم ہے خدا

باپ کی پرستش اُس کی وَفَاداری

1
تیری وَفَاداری عظیم ہے خدا
تُوساتھ ہے تُونہیں کوئی سایہ
تُوہے لاتبدیل اور رَحمت لازوال
تُواَبدُالاَباد یکساں رہے گا
 
وَفَاداری عظیم
وَفَاداری عظیم
ہر صُبح ہے رَحمت تازہ تیری
ضَرورت کرتا ہے پُوری تُومیری
تیری وَفَاداری عظیم خدا
2
گرمی اور سَردی اور مَوسم بہار کا
سُورج چاند ستارے ہیں مَدار میں
فِطرَت سے جُڑے ہیں نوع بہ نوع گواہ
تیری وَفَاداری رَحمت پیار میں
3
مُعافی گُناہ کی اور حاصل اِطمینان
خُوش کُن رَہنما حُضوری تیری
آج کی تُوطاقت کل کی رَوشن اُمید
بَرکتوں کی مُجھے نہیں کمی

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.