Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

خُداوند سَدا ہے چوپان میرا

مسیح کا تَجرِبَہ چوپان کے طور پر

1
خُداوند سَدا ہے چوپان میرا
وہ دیتا ہے مُجھے آرام
راحت کے چَشموں پاس لے جاتا
بحال کر تا جاں کو مُدام
 
یقیناً رحمت بھلائی میرے ساتھ رہیں گی
ہاں عُمر بَھر عُمر بَھر ساتھ میرے
یقیناً رحمت بھلائی میرے ساتھ رہیں گی
ہاں عُمر بَھر عُمر بَھر ساتھ میرے
ہمیشہ مَیں خُداوند کے گھر مَیں رہوں گا
بِچھا تا دستر خوان میرے لئے
یقیناً رحمت بھلائی میرے ساتھ رہیں گی
ہاں عُمر بَھر عُمر بَھر ساتھ میرے
2
میری چَراگاہ چوپان میرا
راحت کا چَشمہ ہے میرا
نِعمتیں رُوح میں ہُوں کھاتا پیتا
مُجھ پہ فَضل اُس کا بَڑا
3
کر تا بحال ہے چوپان مُجھے
مرضی کو جذبات کو سوچ کو
گُزروں مَیں موت کی گروادی سے
تنہانہ چھوڑ تا ہے مُجھ کو
4
وہ ہے دستر خوان تیار کرتا
آسُودہ مَیں، شَیطان تَباہ
تیل سے مسح وہ مجھے کرتا
لبریز ہوتا پیالہ میرا
5
خُداوند کے گھر رہوں گا مَیں
بھلائی خُدا کی مَیں شاد
اَپنی خُوشی کیا بتاؤں مَیں
مَیں یِسُوع مَیں رہتا شاد

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.