Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

مُجھے فِکر شک ڈَر کیُوں کر ہَو

اِنجیل رِہائی

1
مُجھے فِکر شک ڈَر کیُوں کر ہَو
رَبّ کے بیٹے نے لِئے جو
گُناہ سب صلیب پر
سب قرض اُس نے اَدا کیا
کیا رَبّ دوبارہ مانگے گا
یہ قرض واپس مُجھ سے
2
کامِل چھٹکارا دِے دِیا
سب میرا قرض چُکا دِیا
ہَو گئے ہم رِہا
نہ ڈَر ہے خُدا کے قَہر کا
مُجھ پہ اُس نے خُون ہے چھِڑکا
مُجھ کو چُھپا لِیا
3
دِلائی ہے مُجھ کو مُعافی
اَور بخشِش کامِل مُخلِصی
میرا فِدیَہ دِیا
دعوٰیٰ نہ کرے گا خُدا
پہلے یقیناً بیٹے کا
پھر ہر گز نہ میرا
4
اَب ہے کامِل چَین اَور آرام
کِیا اُس نے بہترین کام
دی کامِل آزادی
اَپنے پاک پُر تاثِیر خُون سے
میرے سب اِلزام دھو دِیئے
میری خاطِر جان دی

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.