Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

کر رُوح کو رَہا ضَرورت میری

کلیسیا اُس کی عمارت

1
کر رُوح کو رَہا ضَرورت میری
ساتھ ہَو پِیوستَہ مُقَدّسین کے
تُجھ کونَہ یہ ڈُھونڈے اپنے طور سے
خُودی سے ہَو آزاد شَایاں تیرے
2
کر رُوح کو رَہا یہ مَیں ہُوں مانگتا
پَابندِ نَفس نَہ رہُوں بے نوا
مُدّت سے ہے یہ تَمَنّا شَدِید
تُو کرے گا تَو مَیں ہُوں گا رِہا
3
کر رُوح کو رَہا ہے میری دُعا
تامَیں باہر آسکُوں خُودی سے
مُجھ سے بہے تیرے رُوح کی ندی
ظَاہِر تیری کَامِل حُضُوری سے
4
کر رُوح کو رَہا یہ مَیں ہُوں چَاہتا
دَامن چھڑاؤں مَیں تَنہائی سے
غُربَت ساماں ہے یہ کوشِش میری
مُجھ کو بچاتُو اَپنی دَولت سے
5
کر رُوح کو رَہا کہ مَیں ہُوں ڈھونڈتا
مَیں اَپنی ذَات کا نہ قَیدی رہُوں
شَیطان کے حَربے رہیں بے اَثر
پاکے رِہائی تیرے سَنگ رہُوں
6
کر رُوح کو رَہا میری اِلتِجا
خُودی کی پابند نَہ ہَو رُوح میری
تیرے بندوں میں ہَو میرا اِشمار
اَبد تک رہے تُو میری خُوشی

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.