Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder
Urdu743
1
خُدا نے بَر تَن بنائے
تا اُس کے مَظہَر بنیں
دِل بنا یا پیار کریں ہم
رُوح اُس کو حاصِل کریں
2
پیار کریں ہم دِل سے اُس کو
رُوح میں اُس کو اَپنائیں
مِثلِ زِندگی شامِل اُس میں
تا اُس کو ظاہِر کریں
3
دِل بگاڑا ہے شَیطان نے
رُوح کو دی اُس نے فَنا
تا خُدا سے رَابطہ نہ ہَو
اَپنا ڈھنگ ہَو جینے کا
4
یِسُوع نے اَپنی نِجات میں
رُوح اَور دِل نیا کیا
تا ہَو حاصِل بحالی
رَوِیہ ہَو پیار بَھرا
5
یُوں دِل نیا بَن جانے سے
پیار میں یِسُوع کو پائیں
اَور رُوح کی اِس تَجدِید سے ہم
پھر یِسُوع سے مِل جائیں
6
سَچّا اَور خالِص اَور شَفّاف
دِل ہَو بَس اُس کے لِئے
رُوح کے غَرِیب مُتلاشی
اَور وَابَستہ خُدا سے
7
یِسُوع پاس اَپنے رکھ یہ دِل
اَور اِس رُوح کو طاقَت دے
تا کہ رُوح کی تَجدِید میں ہم
چُھوتے ہی رہیں تُجھے

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.