Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder
1
قِیمتی وعدہ باپ نے کِیا
تُو جو راہی ہے رنجور
زمین سے جَلَال کی رَاہ تک
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
 
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
زمین سے جَلَال کی رَاہ تک
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
2
چھائے جب خَوف اِمتِحاں کا
ہَو جائیں سہارے دُور
یاد کرو پھر اُس کا وعدہ
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
3
مِٹ جائیں دِل کی اُمِیدیں
مِل جائیں خاک میں ضرور
قَائِم رہتا پھر بھی وعدہ
میں راہ کا نُور بتاؤں گا
4
لگتی ہے ڈھلنے زِندگی جب
سانسوں کی کٹ جاتی ڈور
سنو رَہبر کی آواز کو
میں راہ کا نُور بتاؤں گا

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.