Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder
1
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
میری جان میری طاقَت
میری سوچ اَور قول اَور فعل سب
میرے سب دِن ہر ساعت
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
میرے سب دِن ہر ساعت
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
میرے سب دِن ہر ساعت
2
میرے ہاتھ مانیں حکم اُس کے
پِھر چَلیں اُس کی راہ پر
دیکھیں آنکھیں بَس یُسُوع کو
تَعریف اُس کی لَبوں پر
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
تَعریف اُس کی لَبوں پر
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
تَعریف اُس کی لَبوں پر
3
دُنیا کے اِنعام نَگینے
مِٹّی کے کِھلونوں پر
ناز دَولت شُہرت نَہ عِشرَت
بَھر وسا بس یُسُوع پر
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
بَھر وسا بس یُسُوع پر
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
بَھر وسا بس یُسُوع پر
4
جب سے آنکھیں یُسُوع پر ہیں
ہر شَے سے ناپِینا ہُوں
جکڑی نظر میری رُوح کی
مَصلُوب کو بَس تکتا ہُوں
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
مَصلُوب کو بَس تکتا ہُوں
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
مَصلُوب کو بَس تکتا ہُوں
5
کَیسا شاندار عالیشان ہے
جَلالی شاہوں کا شاہ
جانتا مَحبُوب مُجھے اَپنا
پَروں نیچے سو جاتا
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
پَروں نیچے سو جاتا
سب یُسُوع کا سب یُسُوع کا
پَروں نیچے سو جاتا

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.