Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

میرا پردہ ہٹا

آرزُو نُور کے لِئے

1
میرا پردہ ہٹا
تا نُور کو دیکھ سکُوں
دھوکا نہ کھاَوں مَیں
ہر شے شِفَاف دیکھُوں
 
زِندہ خُدا میرے نُور
دُور کر دے تاریکی
ہر چیز ہَو روشن روشن
تُجھ سے دُعا میری
2
مَیں خُود کو نہ جانتا
غُرور کے دھوکے مِیں
خُود کو مَیں سوچتا راست
رہتا تسلّی مِیں
3
جانتا ہُوں کم تُجھے
تعلِیم بھی ہے سطحی
تیرے مُکاشفہ
تیری سچائی کی
4
رکھتا تیری زِندگی
پر جانتا نہ اُس کو
رُوح ہَو یا کہ جِسم ہَو
پہچانتا نہ اُن کو
5
خُداوند تیری رَاہ کو
مَیں صاف نہیں جانتا
چاہتا تنہائی کو
اَور رَاہ سے دُور جاتا
6
تیری جو ہے مرضی
نہ جانتا ہُوں مَیں خُوب
کرتا مرضی اَپنی
بغاوت ہے مرغُوب
7
ہے درکار کلیسیا کو
مزید مُکاشِفہ
کہ بدنی زِندگی کی
حِکمت سے ہَوں آگاہ
8
چہرہ کھلے میرا
دیکھُوں شِفَاف ہر بات
نہ دھوکا کھاَوں مَیں
غُرور سے ہَو نَجات

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.