Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

تُو ہی ہے پِیَار اَبیٹا

خُداوند کی تعریف اُس کی قَدر و مَنزلَت

1
تُو ہی ہے پِیَار اَبیٹا
ہے شبیہ خُدا کی
حِصّہ اِیمانداروں کا
بَخشش تیرے خُون کی
خُدا کی کُل تخلیق میں
سب سے پہلے مَولُود
تُجھ سے بنی یہ دُنیا
تُو ہے مالِک سب کا
2
تُو کُل مَخلُوق سے پیشتر
ہر شے تُجھ میں قَائم
تُو ہی مرکز ہے سب کا
ہر شے تُجھ سے دَائم
تُو جی اُٹھنے والوں میں
فقط اِک پہلو تھا
بدن کلیسیا اَور تُو ہے
جَلَالی سَر اُس کا
3
یہ تھا اِرادہ باپ کا
تُجھ میں ہَو معمُوری
اَوّل مقَام ہَو تیرا
نظروں میں ہماری
تُونے سب کو مِلایا
خُون اَپنا بہا کے
کرتا پیش بے عیب اَور پَاک
تُو خُدا کے سامنے
4
تُجھ میں ہَو رَبّ کی معمُوری
خُدا کا بھید ہے تُو
حِکمت کی ساری دَولت
اَور علم کا مخزن تُو
تُو ہے اُمّید جَلَال کی
ہم تیرا مسکن ہیں
ہَوتے ہیں تُجھ میں کَامِل
خُدا ہے مطمئن
5
ساری چیزیں ہیں بَاطِل
حقیقی ہے تُو ہی
ہماری جَڑ ہے تُجھ میں
تَعمیر ہے ہماری
مَسرُور تیری دَولت میں
ہَوں مَعمُوری تیری
پَیوستَہ مِثلِ بدن
ہَوں اَفزائش تیری
6
پوشیدَہ ہم خُدا میں
تُو زِندگی ہے ہم میں
ہَم اِظہار میں ساتھ مسِیح
مَسرُور ہَو جَلَال میں
نیا اِنسان بدن یہ
تُو ہے مُختَارِ کُل
پُکارتے سَدا تُجھے
تُو ہے شامِل کُل

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.