1
آدَم میں مُجھے گناہ اَور مَوت مِلی
مسیح میں زِندگی رَاستبازی ہے پائی
بند میں جِسم کے، تھا مَیں مظہر آدم کا
رُوح میں ہَو کر ہُوں مَیں مظہر یِسُوع کا
مسیح میں زِندگی رَاستبازی ہے پائی
بند میں جِسم کے، تھا مَیں مظہر آدم کا
رُوح میں ہَو کر ہُوں مَیں مظہر یِسُوع کا
2
آدم میں جب گر چِہ ہُوں مَیں بے گناہ
مرتے دَم تک قَائم گناہ اَور سزا
مسیح میں لازِم نہ کام رَاستبازی کے
ٹھہر ایا ہے اُس نے تو رَاستباز مُجھے
مرتے دَم تک قَائم گناہ اَور سزا
مسیح میں لازِم نہ کام رَاستبازی کے
ٹھہر ایا ہے اُس نے تو رَاستباز مُجھے
3
مُشکِل نہ کوئی جِسمانی کاموں میں
آدَم کی فطرت ہے ظَاہِر گناہ میں
رُوح میں نہ کوئی وقت نہ ہی سعی
اَور رُوح کے تحت مَیں جِیتا زِندگی اُس کی
آدَم کی فطرت ہے ظَاہِر گناہ میں
رُوح میں نہ کوئی وقت نہ ہی سعی
اَور رُوح کے تحت مَیں جِیتا زِندگی اُس کی
4
مسیح ساتھ مرنا آدَم سے آزادی
مسیح ساتھ جِینے سے زِندگی ہے نئی
بِن جِسمانی نِیّت نہ پہلا آدم
رُوحانی نِیّت ہے اِلٰہی زِندگی
مسیح ساتھ جِینے سے زِندگی ہے نئی
بِن جِسمانی نِیّت نہ پہلا آدم
رُوحانی نِیّت ہے اِلٰہی زِندگی
5
رُوحانی نِیّت ہے مُخلِصی کی رَاہ
رُوحانی نِیّت ہے مسیح سے ظَاہِر
رُوحانی نِیّت سے ہم غالِب آتے
رُوحانی نِیّت میں ہم دَوڑے جاتے
رُوحانی نِیّت ہے مسیح سے ظَاہِر
رُوحانی نِیّت سے ہم غالِب آتے
رُوحانی نِیّت میں ہم دَوڑے جاتے
6
رُوحانی نِیّت سے صلیب کی پہچان
اُس کے جی اُٹھے کی قُدرت ہے رَواں
رُوحانی نِیّت سے مسیح کا اِظہار
مُجھ میں اُس کی زِندگی ہَوتی پختہ کار
اُس کے جی اُٹھے کی قُدرت ہے رَواں
رُوحانی نِیّت سے مسیح کا اِظہار
مُجھ میں اُس کی زِندگی ہَوتی پختہ کار
7
رُوح میں ہے مسیح سب کُچھ میرا زِندگی
قُوّت بَرکت سب کُچھ شامِل اُس میں ہی
رُوح میں چَلنے سے ہے ثَابِت پاکیزگی
اَور دِل میں جُنبِش خُدا ئے ثَالوُث کی
قُوّت بَرکت سب کُچھ شامِل اُس میں ہی
رُوح میں چَلنے سے ہے ثَابِت پاکیزگی
اَور دِل میں جُنبِش خُدا ئے ثَالوُث کی