跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع ہے میرا اٹل جہاں

مسیح کا تَجرِبَہ سب کُچھ ہَوتے ہَوئے

1
یِسُوع ہے میرا اٹل جہاں
میری زِندگی خُوشی
وہ زور میرا ہے روز بروز
بغیر اُس کے پستی
ہَو تا اُداس اُس پاس جاتا
اَور کِسی پاس چَین نہ آتا
ہَو تا اُداس وہ لبھاتا
دوست ہے میرا
2
یِسُوع ہے میرا اٹل جہاں
آزمائش میں ہے یار
لینے فضل جاتا اُس پاس
دیتا مُجھے بَارَبار
عَطا کرتا بارِش اَور دُھوپ
دانوں کا وہ سنہرا رُوپ
فصل پکی بارِش اَور دُھوپ
دوست ہے میرا
3
یِسُوع ہے میرا اٹل جہاں
رہُوں گا وفادار
کیسے کروں اِنکار اُس کا
وہ ہے وفاشِعار
اُس کے پیچھے چَلتا مَیں راست
نظر مُجھ پہ اُس کی دِن رات
چَلتا مَیں روز بروز دِن رات
دوست ہے میرا
4
یِسُوع ہے میرا اٹل جہاں
دوست چاہتا نہ کوئی
بَھروسا ہے اَور رہے گا
جب تا اَبدی زِندگی
ایسے دوست ساتھ حسین زِندگی
لاانتہا حسین زِندگی
اَبدی زِندگی اَبدی خُوشی
دوست ہے میرا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。