跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

اَزلی بَیٹے تُجھ ساتھ ایک ہیں

مسیح کے ساتھ اِتّحاد اُس کے ساتھ ایک ہَونا

1
اَزلی بَیٹے تُجھ ساتھ ایک ہیں
اِیمان ساتھ رُوح میں بَجڑے
تیری مَوت میں ہیں شریک ہم
زِندگی میں رَبّ کے بَیٹے
پِیارے بَیٹے تُجھ ساتھ ایک ہیں
شریک ہَوتے فَضل سے
باپ کے وَارِث تیرے ساتھ ہم
مَسکن ہیں رُوحِ پاک کے
2
مُجَسَّم بَیٹے ساتھ ایک ہیں
ایک پَیدائِش ذات قَیمتی
تیرے بدن کے اَعضَا ہم
زمین پر قیام عارضی
مَمسُوح بَیٹے کے ساتھ ایک ہیں
رُوح کی قُدرَت میں شریک
ہم پُوری ہم آہنگی ساتھ
ہر پَل محنت میں شریک
3
بُھولے بَیٹے تُجھ ساتھ ایک ہیں
گُزرے سزا لعنت سے
گُناہ کے لِئے مُردہ ہیں
دوزخ پَیروں کے تلے
قِیامَت میں بھی تُجھ ساتھ ایک ہیں
نہیں مَوت کا زور ہم پہ
نَئی مَخلُوق اَب ہُوئے ہم
لگتے پَھل راستبازی کے
4
صعُود میں بَیٹے تُجھ ساتھ ہیں
بَیٹھے تخت پر ساتھ تیرے
تیرے اِختِیار میں بھی شامِل
ہم رُتبہ ہیں راج کرتے
آمدِ ثانی میں ساتھ ہم ہیں
تیرے ساتھ ہَوں جَلالی
تیرے جمال کے ہیں مظہر
تیرے ساتھ ہیں ہم اَبدی

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。