跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表
1
جُدائی ہے پاک مُبارک
مُبارک حقِیقت مَیں
جو سب کُچھ ہی چھوڑ دیتے ہیں
یِسُوع کو ہی بَس چاہتے ہیں
پاتے آرام یِسُوع میں
پاتے آرام یِسُوع میں
2
یِسُوع ہمیں کر تا جُدا
خُود رَستہ ہے دِکھاتا
واضِح اُس کی اَپنی زِندگی
مظہر اُس کی اَپنی زِندگی
کون ہے مانَنے کو تیّار
کون ہے مانَنے کو تیّار
3
یِسُوع ہمیں تیّار کر تا
جائیں ہم بِن خِیمہ کے
خُوشی سے تابِع ہَوں اُس کے
اُس کی ذِلّت اُوپر لے کے
تُجھ پاس آئیں عاجِزی سے
تُجھ پاس آئیں عاجِزی سے
4
چھوڑ دیں جِس سے تُو ناخُوش ہے
الگ ہَوں عاصیُوں سے
کریں فِکر گُناہ گاروں کی
پیش آئیں ہم مانِند تیری
تیری پیروی ہم کریں
تیری پیروی ہم کریں
5
اَپنے پاس اَے آقا پیارے
نزدیک نزدیک آنے دے
تیرے پاس پاکیزگی میں ہم
تیرے پاس الگ ہَو کر ہم
ہمیشہ ہی پاس رہیں
ہمیشہ ہی پاس رہیں

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。