跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

نیا گیت ہم گائیں اَور ہر دَم گاتے جائیں

باپ کی پرستش اُس کی مُخلصی

1
نیا گیت ہم گائیں ہر دَم گاتے جائیں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
ہم ستائش کریں گے اَور رُوح سے گائیں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
 
اَے خدا کے فرزند آؤ گیت نیا گاؤ
تا خدا کے فَضل سے اُس کا نام جَلَالی ہو
لو ہم ملنے جاتے ہیں رُوبرُو اُس بادشاہ کو
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
2
اُس کے پیار میں ہے نَجات خُوشیوں کا سامان ہے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
اُس کے فَضل کی گواہی منزِل نِشاں ہے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
3
خداوند کہتا ہے کہ ہم جَلَال میں بڑھیں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
شاہی شوکت کے ہم جلدی درشن کریں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
4
خُوشی کا نیا گیت فَضل میں ہم گائیں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ
ثنا مُنّجی کی ٹولیوں میں گائیں گے
خدا کو جَلَال ہیلیلُویاہ

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。