跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

مُجھ میں رَہ یِسُوع خُداوند

آرزُو مسِیح کے اظہار کے لِئے

1
مُجھ میں رَہ یِسُوع خُداوند
میری ہے تُو زِندگی
تیرے پاس مسائل لاتا
کہ ہے کامل حل تُو ہی
مُجھ میں رَہ یِسُوع خُداوند
مرضی تیری پُوری ہَو
مَیں ہُوں برتن اِک شِفَاف سا
دِکھا اِس میں بیٹے کو
2
تیری ہے مَخصُوص یہ ہیکل
گُناہ کے مِٹا دے داغ
شُعلہ تیرے جَلَال کا بھی
باطن سے یُوں ظَاہِر ہَو
حیرت سے زمِینی رسمیں
بدن دیکھیں خُوشی سے
مَانِند وفَادار غُلَام میں
پاوَں طَاقَت تُجھ ہی سے
3
ہر لمحہ اَور ہر اِک اِنسان
ہَو فرمان کا منتظر
محبّت کے جوئے نیچے
الگ ہَو گر تُو چاہے
رضَا ہَو تیری مُقدّم
کریں رنج نہ کوئی ہم
اِعتبار ہَو تیری ہر بات پر
نہ افسوس شِکایت ہَو
4
شفِیق حلیم صَابر ہَو تُو
سارے شوق مَیں چھوڑ تا ہُوں
تیری مرضی پہ چلُوں مَیں
جیسا کہ تُو چاہتا ہے
مُجھ میں رَہ یِسُوع خُداوند
مرضی تیری پُوری ہَو
مَیں ہُوں برتن اِک شِفَاف سا
دِکھا اِس میں بیٹے کو

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。