跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع مسِیح مُجھ میں بڑھے

آرزُو مسِیح میں بڑھنا

1
یِسُوع مسِیح مُجھ میں بڑھے
اَور سب پیچھے ہٹے
دِل میرا روز نزدیک تیرے
گُناہ سے پاک رہے
 
ہر روز تیرا زور سہارا
قبُول کمزوری ہَو
اندھیرا دُور نُور سے تیرے
جیون سے مَوت ٹلے
2
مُجھ پہ تیری شُعاعَوں سے
مٹے خیال بُرے
ہے تُو سب کُچھ میں کُچھ نہیں
رہے یہ یاد مُجھے
3
دیکھُوں اَور بھی تیرا جلَال
تُو پَاک حکیم بَرحق
زِندہ شبیہ بنُوں تیری
خوشی ہَو یا غمی
4
خوشی سے تُو کر دے معمُور
تھام لے الٰہی زور
خداوند تیری روشنی سے
رہُوں سدا پُر نُور
5
کم تر کر تُو ذات کو میری
مقصَد ہے زِندگی کا
شَامِل حَال فضل تیرا
پہچان بنُوں تیری

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。