跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

بہار کی آمد آمد تھی

جَلَال کی اُمّید شَادِی کا دِن

1
بہار کی آمد آمد تھی
رَاہ میں تھی ایک باؤلی
اَلیعزر نے بِٹھایا کارواں وہاں
اِضحاق کی دُلہن مِل گئی
ہُوئی نہ تھی شام اَبھی
کٹھن وہ سفر نہ گیا رایگاں
 
تیّار ہَو شام کے سائے ڈھلتے
اَلیعزر کی آواز سُنتے ہَو
اَب ہَونے والی ہے شَادِی
خُوشی ہم منائیں گے
شام کو آمد ہَو گی جب اُس قَافِلہ کی
2
ساتھ لے گئے حسین رَبّقہ
وہ عرُوسی جوڑے میں
جہاں پر تھا دُلہا اُس کا مُنتَظِر
چاہا رَبّقہ نے اِضحاق کو
اُس نے بھی رکھا دِل میں
حسین تھا مُبارک شادِی کا منظر
3
اَب یہ مُبارک رُوح پاک
خُدا اَباپ کی جَانِب سے
زمین پر شایاں دُلہن ڈُھونڈنے اُترا
اِضحاق نے بہت ہی دُور اَب
سجائے ڈیرے پِیار کے
حسین رَبّقہ کو اَپنے ساتھ ہے چاہتا
4
چھوڑے خُوشی سے رِشتہ دار
کِیا دُنیا کو رُخصت
پَاک بے عیب دُلہن بننے کو بُلاتا
کہ ہَو جلد یسُوع کا دیدار
اَندر اِس پَاک اَبدیّت
اُس پُر مُسرت شادِی کا جشن ہَو گا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。