跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

قدیم کلام ہے صاف یہ بتاتا

مسیح کا تَجربہ کھانے اَور پینے کے طور پر

1
قدیم کلام ہے صاف یہ بتاتا
خُدا کی صُورَت اِنسان بنا
زمین پہ مُختار ہَو اُس کا مظہر
پُورا کرے اُس کا مَنصُوبہ
 
صُورَت صُورَت
اِنسان ہے خُدا کی صُورَت پر
صُورَت صُورَت
پُورا کرے اُس کا مَنصُوبہ
2
نہ ہی اُصُول ہیں نہ ہی ہدایات
ہر شَجر کا پھل تُو کھالینا
پر اِک شَجر کا جو مَوت تُمہاری
پہچان کا پھل جو بے ذائقہ
 
پہچان پہچان
پہچان کا پھل کھانا منع تھا
پہچان پہچان
پہچان کا پھل جو بے ذائقہ
3
باغ کے بیچ میں تھا اِک شجرِ حَیات
خُدا اُخُود دہے یہ شجرِ حَیات
لیکن اُس دُشمن نے عیّاری سے
کِھلا یا اِنسان کو پَھل اُس کا
 
بد حال بد حال
پَھل کھا کے ہُو اِنسان بد حال
بد حال بد حال
چاہتا ہے اب ہَو کامِل بحال
4
مسیح آیا بطور شَجرِ حَیات
تازَگی کی ہَو کامِل آسُودگی
دے کر رِہائی اَور نیا جنم
مَرغُوب خُوراک بنا اِنسان کی
 
یسوع یسوع
یسوع ہے خُوراک خُوش ذائقہ
یسوع یسوع
وہ ہے حقیقی خُوراک پانی
5
مسیح نہ آیا ہے عقل بڑھانے
کہ عِلم پیدا کرتا ہے غرُور
لیکن وہ آیا ہے مانِند ضِیافَت
جانچیں نہ اُس سے کھائیں بَھرپُور
 
لے لے لے لے
کامِل اِطمینان جَلال لے لے
لے لے لے لے
یِسُوع اپنے شَجرِ حَیات کو
6
کھاتے خُداوند کو بڑھتے جاتے
بڑھتے جاتے جلد تعداد زِندگی
دیکھیں گے ہم خُدا کی بحالی
مسیح مَذہب نہیں ہے خُوراک
 
کھالے کھالے
مسیح زِندگی خُوراک ہماری
کھالے کھالے
جو کھاتا اُس کو پا تازِندگی
7
لازِم ہے کہ ہم کھائیں مسیح کو
اَور کُچھ بھی نہیں ضُرُوری
کھانے سے ہَوتی ہے کلیسیا کامِل
کھانے سے دُلہا واپس لائیں
 
کھائیں کھائیں
اَور کُچھ بھی نہیں ضُرُوری
کھائیں کھائیں
کھانے سے دُلہا واپس لائیں

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。