1
خُود کو نہ بچا پایا صلیب پہ مَر نا تھا
رحم نَازِل نہ ہَو تا نہ آتا پَاپی پاس
خُوں اِبنِ خُدا کا بہا
تا پَاپی پاپ سے ہَو رِہا
رحم نَازِل نہ ہَو تا نہ آتا پَاپی پاس
خُوں اِبنِ خُدا کا بہا
تا پَاپی پاپ سے ہَو رِہا
2
خُود کو نہ بچا پایا اِنصاف تو ہَونا تھا
سب کے گُناہ کا بوجھ معصُوم پہ پڑنا تھا
رَبّ کو مَنظُور نہ قیمت تھی
اِس بھاری قرض سے کم تَر بھی
سب کے گُناہ کا بوجھ معصُوم پہ پڑنا تھا
رَبّ کو مَنظُور نہ قیمت تھی
اِس بھاری قرض سے کم تَر بھی
3
خُود کو نہ بچا پایا کَامِل یقِیں بَنا
جانتے ہیں معتبر ہے قیمتی خُون اُس کا
گُناہ کی سزا اُس نے لی
صلیب پہ خُون کی بَارِش کی
جانتے ہیں معتبر ہے قیمتی خُون اُس کا
گُناہ کی سزا اُس نے لی
صلیب پہ خُون کی بَارِش کی
4
خُود کو نہ بچا پایا عجیب ہے پیَار اُس کا
اُس پیَار میں جاں دے دی جگ میں نہ پیَار اَیسا
پتھر دِل موم کرے جو پیَار
پَرستِش کے جب وہ چھیڑے تَار
اُس پیَار میں جاں دے دی جگ میں نہ پیَار اَیسا
پتھر دِل موم کرے جو پیَار
پَرستِش کے جب وہ چھیڑے تَار