跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

اَزلی مقصَد رَبّ کا

حقیقی اِظہار خُدا کا اَزلی اِرادہ

1
اَزلی مَقصَد رَبّ کا
میل ہَو اِنسان سے
اِنسان بر تن اُس کا
نئے جنم سے
زِندگی سے ہم اُس کی
لبریز ہَوجائیں
اِنسان اُس کے مظہر
سب ایک ہَوجائیں
2
خُدا نے شبیہ پر
اِنسان بنایا
تاکہ کر سکے وہ
مَنصُوبَہ پُورا
اَور اُس کو وہ مانے
شَجر حَیات کا
ہَواُس کی مَعمُوری
شریک حَیات کا
3
اُس کی وَافِر زِندگی
اِنسان بَدلتی
اُس قیمتی دھارے میں
ہے ڈھلتی جاتی
ہَوتا تَعمِیر اِنسان
جُوں اُس کا ہمزاد
تاہَو مسکن اُس کا
اَوروہ ہَو دِلشاد
4
یہ شہر مُقَدّس
یروشلیم نو
مَخلُوط اِنسان خُدا
وہ گھر خُدا کا
آسُودگی رَبّ اُن کی
وہ مظہر رَبّ کا
ہے شامِل جَلال میں
اِیک ہیں ہمیشہ
5
وہ ہے واحد مرکز
تَخت پہ حُکمراں
اُس کی زِندگی قُدرَت
وحدت کا ساماں
وہ جَلالی رَوشنی
مُنّوَر کرتی
ہَوتی ہم آہنگی
اِلٰہی خُوشی
6
زِندگی کا وہ پانی
اَور اُن کی خُوراک
سب بھُوک ہَو یا پیاس ہَو
مِلتی آسُودگی
وہ ہے ہیکل اُن کی
اُس میں وہ رہتے
اُس کی حُضُوری میں
عِبَادَت کرتے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。