1
سب سے بڑی خُوشی
بُجھاتا تَشنگی
وہ ہے غزَلُ الغزلات
شَریکِ مَسکن بھی
بُجھاتا تَشنگی
وہ ہے غزَلُ الغزلات
شَریکِ مَسکن بھی
2
حَسِیں سے حَسِیں تَر
میری کامِل خُوشی
وہ ہے ہستی مُعتَبر
اِنعام ہے لَاثانی
میری کامِل خُوشی
وہ ہے ہستی مُعتَبر
اِنعام ہے لَاثانی
3
وہ حَیاتُ الحَیات
جِلایا ہے مُجھے
وہ قُدُّوسُ القُدُّوس
دُنیا کو پَاک کرے
جِلایا ہے مُجھے
وہ قُدُّوسُ القُدُّوس
دُنیا کو پَاک کرے
4
رَاستبازوں سے رَاستباز
مَیں اُس مِیں ہُوں قَائِم
وہ ہے قَوی ترِین
رکھتا ہے تازہ دَم
مَیں اُس مِیں ہُوں قَائِم
وہ ہے قَوی ترِین
رکھتا ہے تازہ دَم
5
وہ ہے سب سے قَادِر
دیتا عُقاب کے پَر
فَاتِح دیتا فَتح
میرے دُشمنوں پَر
دیتا عُقاب کے پَر
فَاتِح دیتا فَتح
میرے دُشمنوں پَر
6
وہ ہے قَابِل ترِین
کرتا آزاد مُجھے
وہ ہے قَادِرِ مُطلَق
کرتا مَضبُوط مُجھے
کرتا آزاد مُجھے
وہ ہے قَادِرِ مُطلَق
کرتا مَضبُوط مُجھے
7
بَادشاہَوں کا بَادشاہ
کرتا ہے رَاج دِل پہ
وہ ہے سَر اپَا نُور
کرتا رَوشن مُجھے
کرتا ہے رَاج دِل پہ
وہ ہے سَر اپَا نُور
کرتا رَوشن مُجھے
8
وہ خُداوندِ خُدا
رہتا دِل مِیں میرے
رَستہ وہ بہترِین
قَائِم قَدم میرے
رہتا دِل مِیں میرے
رَستہ وہ بہترِین
قَائِم قَدم میرے
9
وہ سَر اپَا شِفَا
رُوح بدن جاں بحال
وہ ہے عَجیب ترِین
اُس کا بَھر پُور جَلال
رُوح بدن جاں بحال
وہ ہے عَجیب ترِین
اُس کا بَھر پُور جَلال
10
اُمِّیدوں کی اُمِّید
دِل کا وہ حَوصلہ
سب سے بڑا اِنعام
قَدموں کا رَہنُما
دِل کا وہ حَوصلہ
سب سے بڑا اِنعام
قَدموں کا رَہنُما
11
وہ پِیار سب سے بڑا
سَجدہ اُس کو زیبا
وہ صَابِر بے مِثال
واجِب اُس کو ثَنا
سَجدہ اُس کو زیبا
وہ صَابِر بے مِثال
واجِب اُس کو ثَنا
12
وہ ہے عَظِیم ترِین
بڑھاتا قَدر میرا
وہ ہی ہے ذُوالجَلال
اَور ہے مَحمُود میرا
بڑھاتا قَدر میرا
وہ ہی ہے ذُوالجَلال
اَور ہے مَحمُود میرا