跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کلیسیا کی ہے یہ یَگانگی

کلیسیا اُس کی یَگانگی

1
کلیسیا کی ہے یہ یَگانگی
یَگانگت مَومِنوں کی
رُوح اُن کے اَندر جو رہتا
دیتا ہے یہ یَگانگی
رُوح سے اُس یَگانگت باعِث
کہتے رُوح کی یَگانگی
بُنیاد اُس کی ہے اِیمان پر
وِراثت مَومِنوں کی
2
مَومِنوں کا قیمتی اِیمان
مسِیح سے تَشکیل پاتا
اَور مُخلِصی کے کام سے جَو
مُقَدَّس اَور نِرالا
مُقَدَّسین کی یَگانگی
ہاں مَیں ہے ہاں مِل جاتی
اَور اُن کے باہم اِیمان سے
پھِر کلیسیا ہے بن جاتی
3
کلیسیا کائنات کے اَندر
اَیک مِلکیت مسِیح کی
مقامی کلیسیا بھی ہَو اَیک
اِظہار میں ہَو یَگانگی
اَیک ہَوں اُس کے کُل عناصِر
خُدا اَخُداوند رُوح بھی
اَیک اِیمان پَیتسمَہ بدن
اَیک اُمِید مَومِنوں کی
4
اِتحاد بُنیاد ہے کلیسیا کی
وہ اِس بُنیاد پہ کَھری
واحد بُنیاد یَگانگت ہے
رُوح طالِب ہے بَس اِس کی
کلیسیا کے عمل میں سَدا
قائم رہے اِکائی
مقامی ہَو اِظہار اِس کا
تعمیر اِس کی ہَو باہمی
5
دَرکار ہمیں مدد تیری
قائِم رہے یَگانگی
اِکائی بُنیاد کلیسیا کی
حاصِل بدن کی زِندگی
کہ تیرے دِل کی یہ آرزُو
بَھر پُور ہَو پُر اَثر ہَو
اَور خُدا کا اَزلی مقصد
کامِل طَور پر پُورا ہَو

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。