跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

یسُوع کے حُضُور میں آؤ

دُعا خُداوند کے ساتھ رَفاقَت

1
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
رُوح میں ہَو تا جلوہ گر
رُوبرُو اَور سُنو مانگو
خَلوَت میں ہَو مُنتَظِر
 
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
رُوح میں ہَو تا جلوہ گر
رُوبرُو اَور سُنو مانگو
خَلوَت میں ہَو مُنتَظِر
2
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
دُعا مانگو دِل سے تُم
جُھوٹے سب نِقاب ہٹاؤ
چہرہ اَصلی دیکھو تُم
3
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
جُستجُو ہَو پُریقین
رُوح میں چُھونا اُس کو سیکھو
ہَوں نظریں عِزّت آفریں
4
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
نظریں اُٹھیں پاک ترین
رُوح میں مانگو جو بھی مانگو
ہَو طلَب نہ ظاہِری
5
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
غور سے اُس کی تُم سُنو
اُس کی مرضی کو پہچانو
جو کَہو دِل سے کَہو
6
یسُوع کے حُضُور میں آؤ
اُس کے نُور میں ہَو کہ نُور
ہَو بَھر پُور اُس کے جمال سے
اَور جَلال سے ہَو مَعمُور

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。