1
اِنسان کے ہیں بَس تِین حِصّے
بَدن اَور جان اَور رُوح اُس کی
پُورا کریں اَبدی مقصَد
پائیں وِراثت خُدا کی
بَدن اَور جان اَور رُوح اُس کی
پُورا کریں اَبدی مقصَد
پائیں وِراثت خُدا کی
2
یہ بدن حِصّہ ہے ظاہِری
شُعُور ہَواُس کو دُنیا کا
خارِجی چِیزوں کا ہَو اِدراک
اَور بدن سے اِظہار اَپنا
شُعُور ہَواُس کو دُنیا کا
خارِجی چِیزوں کا ہَو اِدراک
اَور بدن سے اِظہار اَپنا
3
اَندر بَدن کے جان اُس کی
اَپنی ذات ہے بَس اِنسان کی
ذاتی شُعُور دیتی اُس کو
نَفسی دُنیا تک رَسائی
اَپنی ذات ہے بَس اِنسان کی
ذاتی شُعُور دیتی اُس کو
نَفسی دُنیا تک رَسائی
4
رُوح باطِن کے گہرائی میں
خُداوند کو قَبُول کرتی
دیتی خُداوند کی پہچان
اَور رُوحانی اَقلیم کی بھی
خُداوند کو قَبُول کرتی
دیتی خُداوند کی پہچان
اَور رُوحانی اَقلیم کی بھی
5
اِنسان کی جان کے اَندر رہیں
ذِہن اَور جذبات اَور مرضی
تمام ہیں یہ کام اِنسانی
تا خواہِش کی تَکمِیل کریں
ذِہن اَور جذبات اَور مرضی
تمام ہیں یہ کام اِنسانی
تا خواہِش کی تَکمِیل کریں
6
اِنسانی رُوح کے ہے اَندر
تِینوں ضمیر اَور رِفَاقَت
اَور وجدان بھی جِس کے طُفَیل
اِنسان کرے تا عِبادَت
تِینوں ضمیر اَور رِفَاقَت
اَور وجدان بھی جِس کے طُفَیل
اِنسان کرے تا عِبادَت
7
اِنسان لے اَپنی جان سے کام
خُدا کا اِنتِخاب کرے
ہَو رُوح میں شامِل خُدا ابھی
اَور بدن سے اِظہار کرے
خُدا کا اِنتِخاب کرے
ہَو رُوح میں شامِل خُدا ابھی
اَور بدن سے اِظہار کرے
8
رُوح کو دَر کار جنم نیا
مِلتا اِلٰہی زِندگی سے
خُدا جان کو کَرے تَبدیل
مسِیح کے بدن سا بنے
مِلتا اِلٰہی زِندگی سے
خُدا جان کو کَرے تَبدیل
مسِیح کے بدن سا بنے
9
اِلٰہی کام کے یہ اِقدام
اِنسان کے تِین جُداگانے
خُداوند میں اِنسان مَخلُوط
ہَوتا کامِل اِظہار اُس کا
اِنسان کے تِین جُداگانے
خُداوند میں اِنسان مَخلُوط
ہَوتا کامِل اِظہار اُس کا