跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کیسی زِندگی کیا اِطمینان

مسیح کا تَجرِبَہ بطور زِندگی

1
کیسی زِندگی کیا اِطمینان
مسیح مُجھ میں رہتا سَدا
مَیں مسیح کے ساتھ مصلُوب ہُوا
سَچ یہ جَلَال اُس نے دِیا
اَب مَیں زِندہ نہ رہا ہُوں
بلکہ مسیح مُجھ میں زِندہ
اَب مَیں زِندہ نہ رہا ہُوں
بلکہ مسیح مُجھ میں زِندہ
2
کیسی خُوشی کیسا آرام
مسیح کے مشابَہ ہُوا
اُس کی فَطرِت اُس کی زِندگی
باطِن کرتی ہے آراستہ
سب جو میرا اِتھاوہ مِٹ گیا
ہے جو مسیح کا وہ میرا
سب جو میرا اِتھاوہ مِٹ گیا
ہے جو مسیح کا وہ میرا
3
کیساخیال کیسی شِیخی
مظہر بنُوں مَیں مسیح کا
شرمِندہ نہ ہُوں گا ہر گز
ہَو گا ہمیشہ وہ آسَرا
رحمت زحمت مَوت ہَو حَیات
مسیح کا ہُوں گا مَیں گواہ
رحمت زحمت مَوت ہَو حَیات
مسیح کا ہُوں گا مَیں گواہ
4
کیسا ہے سُود کیسا زِیاں
مسیح کی اَور دَوڑ تا جاتا
پرواہ کسی کی نہ خَواہِش
فقط مسیح پہ ہے نِگاہ
میری اُمّید شان میرا تاج
کوئی نہیں مسیح جیسا
میری اُمّید شان میرا تاج
کوئی نہیں مسیح جیسا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。