跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کیُوں نہ کرے فانی زبان

مَخصُوصِیت مسیح میں سب کُچھ ہَونا

1
کیُوں نہ کرے فانی زبان
آزاد جاں کا بیان
خُدا کی جو ہَوجاتی ہے
دُنیاوی چھوڑ سامان
سب کُچھ اُس کا ہے مَوت حَیات
حال کا آئندہ کا
مسیح جیون اَور اِطمِینان
مسیح اَپنا مکان
2
ہم جیسے ہیں شاہ چُنتا ہے
شامِل ہَوں تخت میں ہم
حَیرت ہے ہم ٹھکراتے ہیں
وہ واحد جو حاکم
مت کہو کہ اِیثار ہے یہ
بلکہ حَق ہے مِلا
ہر قیمت پر ہم اُس کے ہَوں
لَشکَر کلوَری کا
3
اُٹھو جُزو پہ مِلے گا کُل
سودا طے پا گیا
ہر اِک شَے اَور ہر اِک اِنسان
خادِم ہَوجائے گا
آپ اُس کے ہیں سب آپ کا ہے
ہاں اَیک ہیں آپ اَور وہ
اُس میں ہے لا محدود حَیات
گر خَوف اَور شک نہ ہَو

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。