跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表
1
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا رُوح اَقدَس کو
ڈُھونڈتا ہُوں معمُوری قیمت خواہ کوئی
پاؤں ساجلوں کو اُترُوں بیچ آتھاہ
اُس کی قادِر قُوت دِل میں ہَو سَدا
 
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا طالِب یِسُوع کا
ڈُھونڈتا ہُوں معمُوری اَور تابِع رہتا
2
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا پاک رُوح کے لِئے
ڈُوبتا جاتا جب تک خُودی نہ چھوڑے
برتن خالی کر دُوں تُوڑُوں قدموں پر
جب تک ہَو معمُوری کام کا ہَو آخِر
3
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا رَبّ کی مرضی ہَو
چَلتا مَیں اُس رَاہ پر رَاہ خُدا کی جو
خُوشی آرام چھوڑ تا چاہتا مَیں اُس کو
پاؤں رَاہنمائی سُنوں آواز کو
4
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا اَبدِیت کی رَاہ
نہ ہَو میری مرضی ہَو اُس کی رَضَا
ختم ہَوں تمنائیں اُس کی مرضی میں
تہی دَست ہَوجاؤں سب کُچھ ہَو اُس میں
5
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا کِتنا سُہانا
بند ہنا اُس کے پیار میں آزاد بھی رہنا
گُناہ سے آزادی خَوف اَور شک سے بھی
دُور ہَو پریشانی دُکھ بوجھ فِکریں بھی
6
سب کُچھ اَپنا چھوڑ تا ہے کِتنا سُکُوں
خُضُوری میں اُس کی قدموں میں رہُوں
جب تک ہَو بَھر پُوری اُس رُوح پاک سے
جو میرے باطن کو کامِل پاک کرے
7
دیکھ کر تا ہے معمُور رُوح خُضُوری سے
اُس میں برکت پاتا مَیں کامِلیت سے
میرے اَندر رَوشنی ہَوگی نہ مدھم
سب کُچھ چھوڑ کے اُس میں رُہوں گا ہر دَم

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。