跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کلیسیا خُواہِش مسیح کی

کلیسیا بطور مسیح کی دُلہن

1
کلیسیا خُواہِش مسیح کی
اَور نِیک اِرادہ بھی
ہر اِک قول اَور فِعل اُس کا
ہے اُس کی صُورَت بھی
قَائم دِلی مُحبّت
روکے مجال کِس کی
سب مَخلُوقات سے پیشتر
مر کز تھی ذہن کی
2
اَپنی تمام مَخلُوق سے
خُوشی سے تھا مَسرُور
نَوازا خُوبیُوں سے
جو اُس کے دِل مَنظُور
مَخلُوق وُجُود میں آئی
اُس میں پوشیدہ تھا
اِک دِل کہ جو تھا طالِب
جَلالی دُلہن کا
3
اُس نے کِیا اِرادہ
اِک ساتھی پانے کا
مُبارَک وہ اِرادہ
اَزل سے یکساں تھا
گناہ فریب تھا دیتا
بَاعِث تھا ذِلّت کا
ہر گِز نہ اُس نے چھوڑا
تھا آرزو مند سَدا
4
پھر پُھل کے رَحمت بَرسی
کمال مُحبّت سے
ڈُھونڈ اِشفَقت سے اُس نے
اَور کامِل حِکمت سے
پھر جیتا اُس کو پِیار سے
یہ جانتا ہے بس خُدا
قُربانی دے دی جان کی
ہے خُوشبُو فَلک تا
5
اَور اَب وہ ہے جی اُٹھا
اَب وہ ہے قریب تر
مَحبّت بے بیاں سے
جَلال میں ہے ظاہِر
دُلہن کو دُلہا دیکھتی
جَلال سے شَاد ہَو کر
جب تک تیّار ہَو
اُس کی مطلُوب ہمسَر

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。