跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

مسیح کی مُحبّت کیا ہی بے بیاں

خُداوند کی تعریف اُس کی مُخلِصی

1
مسیح کی مُحبّت کیا ہی بے بیاں
جَلَال چھوڑ کے دُکھ سہنے آیا یِہاں
دی جان کلوَری پر خَاطِر ہم سب کی
کَفّارہ دِیا پائیں ہم آزادی
 
ہَوثنا ہَوثنا کام پُورا ہُوا
اُس کے نام کی ثنا وہ جَلَالی بیٹا
اَپنے دوست مُنجّی کو دیتے جَلَال
گیت یِسُوع کے نام کے جو ہیں لازوال
2
عجائب کلام میں ہُوئے جو بیاں
پُورے ہُوئے خُون میں رِہائَی ساماں
ہے بیٹے نے پائی گُناہ کی سزا
باپ نے اُس کے کام سے جَلَال ہے پایا
3
مسیح تَخت نَشِین ہے جَلَال ہے کمال
نام لیتے آسمان پہ ہیں یِہ بے مِثال
ہاں یِسُوع مُنجّی خُداوند بَاد شَاہ
ہے واجِب کریں سَبھی اُس کو سَجدَہ

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。