跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

خُداوند اَپنی میز کے پاس

خُداوند کی تعریف اُس کی یاد گاری

1
خُداوند اَپنی میز کے پاس
روٹی اَور مے ہے دیتا
تُو کاہن سَردار مَوجُود
سب کو ہے سیر کر دیتا
تُو خُداوند مَلِکِ صدق
ہم ہیں آتے تیرے پاس
اَپنا میز بان ہے خُدا
مُہیّا کرتا بے قِیَاس
2
بَاد شاہَوں کو مارکے جب
لَوٹا اَبرہام اِک شَب
فاتح ہَوکے دُشمن پر
جنگ میں تباہ کرکے سب
راہ میں مِل گیا تھا وہ
جس نے تھی شِفَاعت کی
اَبرہام کا مددگار
شاہِ اَمن اَور راست بازی
3
خُداوند ہم بھی سارا دِن
شاہَوں سے لڑتے رہے
اَب شِفَاعت سے تیری
فاتح اَور مَضبُوط ہَوئے
تیری میز پاس آئی ہے
تیری کلیسیا فَتح مند
خُدائے ثَالُوث تیری
ہَوں ہم ضِیَافت سے خُور سند
4
گُناہ گار ہیں نہ بد حال
سب گُناہ ماضی ہُوئے
اَب سِپاہی ہم سَچّے
ہیں اُس کے کاہن ہُوئے
مِل کے سب خُداوند ہم
شُکر بجا لاتے ہیں
مَلِکِ صدق سَردار کاہن
تُجھ سے دِل لگاتے ہیں

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。