跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

تمہیں چاہئے ہاں منجی یِسُوع

اِنجیل مسیح کی ضرُورت

1
تمہیں چاہئے ہاں منجی یِسُوع
مُجَسَّم خُدا اُصُورَت اِنسان کی
اِس زمین پہ تھے اُس نے دُکھ سہے
جان دی ہماری جان بچے
ہاں یِسُوع چاہئے
 
یِسُوع چاہئے یِسُوع چاہئے
سب کو یِسُوع چاہئے
ہاں مُخلِصی کے لِئے
اَپنی نَجات کے لِئے
اَبدی زِندگی کے لِئے
ہاں یِسُوع چاہئے
2
جی اُٹھاوہ اَور چڑھا آسمان پہ
اَبدی زِندگی تا کثرت سے مِلے
کرو قبُول دِل سے اِیمان لاؤ
مِلے گاوہ جو تُم چاہَو
ہاں یِسُوع چاہئے
3
تاریک دِل کو وہ پُر نُور کرے گا
بچائے گا گُناہ معاف کرے گا
داغ سارے اَپنے خُون سے دھوئے گا
اِلٰہی زِندگی بھی دے گا
ہاں یِسُوع چاہئے
4
زِندگی میں تمہیں لگتی ہے کمی
وقت کے ساتھ ساتھ جو ہے بڑھتی جاتی
یِسُوع ہی سے ملتی ہے آسودَگی
مِٹاتا بَطالت سبھی
ہاں یِسُوع چاہئے
5
یہ دُنیا بھری ہے دُکھ اَور دار سے
آخر مُصیبت میں تھاتَیں کیسے
بَھروسا کریں کیا ہے بیکار سب
ظاہِر ہَوا ثابِت ہے اَب
ہاں یِسُوع چاہئے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。