Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

جب مَیں نے دَوڑ اَپنی دَوڑی

حَوصلہ اَفزائی دَوڑ دَوڑنے کے لِئے

1
جب مَیں نے دَوڑ اَپنی دَوڑی
جنگ مِیں فتح حَاصِل کی
خُدا کے جَلال مِیں اُوپر جاوَں گا
جب قَائِم ہُوں گا اِیمان مِیں
پِھر وہ شہر مُقَدّس
مَیں پاوَں گا صِلے مِیں
 
اُوپر جاوَں گا جَلال مِیں
پاک شہر مِیں رہُوں گا
نِیایروشلیم نِیایروشلیم
نعرے فَاتحِین کے ساتھ ہَوں
ہر سُو گُونج گی ثَنا
نئے یروشلیم مِیں
2
جُوں مُسافِر مَیں بھٹکتا
مُصیبت مِیں ہَو شَادمان
جلد دیکھُوں گا مَیں اُس بہتر زمین کو
سب ڈُھونڈتے زمِینی نَفع
بلکہ شہر مُقَدّس
میرے دِل کی آرزُو ہَو
3
گر چِہ تھکتے پاؤں میرے
اُونچے نِیچے رَستہ پَر
بحال کر دیتا خیال اُس شہر کا
اَور گر آنکھیں بَھر آتی ہیں
دِل میرا لگا رہتا
اُس شہر پہ جو صِلہ
4
اچھی کُشتی میرا مَقصَد
جانِب منزل ہُوں دوڑ تا
خُدا کے اعلیٰ اِنعام کی جُستجو
جانِب نِشان کی ہُوں بڑھتا
سب کو پیچھے ہُوں چھوڑ تا
بَس پاک شہر کی ہے خُو
 
اُس کے پِیار اَور فَضل سے مَیں
رہُوں گا پاک شہر مِیں
نِیایروشلیم نِیایروشلیم
گاتے سب لگاتے نعرے
خُداوند کی ثَنا مِیں
نئے یروشلیم مِیں

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.