Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants
1
بے پایاں ہے بے اندازہ
مُجھ سے پیار مسِیح کا
پھر بھی کیسے مُجھ کمبخت کو
دی ہے بَرکت زِیادہ
2
واپَس لانے کو اپنے پاس
دے دِیا سب اَپنا
مَیں خُوشی سے مصلُوب ہُوں گا
اَور پیچھے چَلُوں گا
3
اَپنا سب کُچھ چھوڑا مَیں نے
تا مِلے پاک مسِیح
اَب زِندگی کی فِکر نہ کوئی
نَہ روک سکے کوئی
4
عَزِیز دَولت رُتبہ شُہرت
مُجھے دے سَکتے کیا؟
غَریب تھا میرا خُداوند
مَیں غَریب بَنُوں گا
5
کَرتا پِیار قِیمتی مسِیح سے
مَطلُوب اُس کی خُوشی
سب نَفع گھاٹا بَن جاتا
زَحمت ہے رَاحت بھی
6
خُداوند میرا سَکُون تُو
آسمان پر بَس تُو ہی
زمین پہ کون تیرے سِوا
جو مُحبّت میری
7
تَنہائی ہو یا آزمائش
غَم سے نِکل آتا
تُجھ سے بَس اِتناہی کہتا
مُجھے پیار میں چُھپا
8
خُداوندیا ہے اِلتِجا
رَہنُما ہر گام مِیں
ساتھ ہَو، دے طَاقَت جانے کی
تاریک بُرے دَور مِیں
9
دُنیا اَور جِسم اَور شَیطان بھی
آزماتے ہیں جان کو
بِن تیرے پِیار طَاقت کے مَیں
بَدنام کرتا تُجھ کو
10
تیزی سے وَقت ہے گُزرتا
زمین سے جان چُھڑا
جب تُو آئے مَیں گیت گاوَں
ہَیلِیلُویاہ آمین

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.