Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

خُداوند تُو ہے پیَارا دُولہا

خُداوند کی تعریف اُس کی خُوبصورتی

1
خُداوند تُو ہے پیَارا دُولہا
خُدا نے بخشا ہے حبیب
تیری ذات ہے دِلکش پیَاری
تُو ہے کتنا دِل فریب
2
تُو حسین ترین سے
تُو شیریں شیریں تر سے
تُو حلیم ہے تُو کریم ہے
نہ کوئی بَرتر تُجھ سے
3
خُوشبُودار ہے لباس تیرا
لب ہیں فَضل سے بَھرے
تیرے دکھوں کے سائے میں
پیَار میں مِلتے ہیں گلے
4
مسح شَادمانی کے تیل کا
تُجھ کو رَبّ نے ہے کیا
کلیسیا کے محل سے سَدَا
گُونجے گی تیری ثَنَا
5
فَضل رَبّ کا تُجھ پہ سَدَا
تُو ہُوا ہے فتح مند
فَضل کے اب تخت پہ تُو ہے
ہے جَلَال میں براج مند
6
قَوموں کی اُمید ہے بس تُو
ہے زمانوں سے اَنمول
تُو مُمتاز ہے ہزاروں میں
اَپنا پیَار تُجھے مقبُول

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.