Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

ہر اِک صحیفہ خُدا کا اِلہام

کَلام کا مُطَالعَہ کَلام کا کام

1
ہر اِک صحیفہ خُدا کا اِلہام
رُوح کی تحریک سے جو نازِل ہُوا
مر دانِ خُدا نے اُس کو لکھا
خُدا کی مَعمُوری سے جو مِلا
2
اِلہام ہے رَوشنی اِنسان کے لئے
ہَوتا ہے کِرنوں سے رَوشن اِنسان
تاریکی میں نُور ہے اِک آگہی
ہَوتی ہے اُس پہ حَقیقت عَیاں
3
اِلہام ہے زِندگی اِنسان کے لئے
دیتا ہے اُس کو فِطرت اِلہی
مُر دوں کو زِندگی پیدائش نئی
دِل بھی نیا اَور اِک نئی زِندگی
4
اِلہام ہے حِکمت اِنسان کے لئے
دیتا جو اُس کو تعلیم اِلہی
دِکھاتا خُدا کا مَقصَد اَبدی
منزِل تک کر تا ہے جو رَہبری
5
اِلہام ہے طاقَت اِنسان کے لئے
دیتا اُسے وہ قُوّت اِلہی
لاغر و ماندَہ کو کر تا بحال
تا کرے تکمیل اُس کے مَقصَد کی
6
ہم کو ہے یہ اِلہام خُدا کا دَم
جُوں حِصّہ خُدا کا رہتے شادماں
رُوح کے کاموں سے ہم پاتے اُس کو
آسُودَہ پا کے دَولت بے پایاں

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.