1
یِسُوع جب تُو زمین پر تھا
ساتھ اَپنے وفاداروں کے
جانتے ہُوئے نہ جانتے تھے
نہ سمجھتے تھے وہ تُجھے
ساتھ اَپنے وفاداروں کے
جانتے ہُوئے نہ جانتے تھے
نہ سمجھتے تھے وہ تُجھے
2
سُنتے آواز دیکھتے تیرا
ناقَابِل فَرامُوش جمال
گِرد جمع تھے وہ رُوبرُو
تُو کون ہے نہ جانتے کَمال
ناقَابِل فَرامُوش جمال
گِرد جمع تھے وہ رُوبرُو
تُو کون ہے نہ جانتے کَمال
3
اَب تک بھی ہم ہیں پَردے میں
بظَاہِر جانتے ہیں تُجھے
گر کہیں پہچانتے کَمال
حقیقت میں نہ پہچانتے
بظَاہِر جانتے ہیں تُجھے
گر کہیں پہچانتے کَمال
حقیقت میں نہ پہچانتے
4
لیکن رُوح کے اَب رُوپ میں تُو
اِک اَور مَدد گار آیا ہے
ظَاہِر ہَو میرے دِل پر تُو
گر چِہ ہَیکل میں آیا ہے
اِک اَور مَدد گار آیا ہے
ظَاہِر ہَو میرے دِل پر تُو
گر چِہ ہَیکل میں آیا ہے
5
اَپنے پَاک رُوح سے کر مَعمُور
میری جان کے ہر گوشے کو
ہر حِصّہ تُجھ سے ہَو سَر شَار
کَامِل بنا پِھر سے مُجھ کو
میری جان کے ہر گوشے کو
ہر حِصّہ تُجھ سے ہَو سَر شَار
کَامِل بنا پِھر سے مُجھ کو
6
پِھر رُوح سے تُو نَازِل کر دے
دِل پر اَپنی حقیقت جو
نہ ہی سُنا نہ ہی دیکھا
تُو ہے کِتنا بَر حق مُجھ کو
دِل پر اَپنی حقیقت جو
نہ ہی سُنا نہ ہی دیکھا
تُو ہے کِتنا بَر حق مُجھ کو
7
جب ظَاہِر رَحمت میں ہُوا
اَور رُوح کی مَانِند ہے مِلا
اِس سے بڑھ کر سَچ کیا ہَو گا
ہمارے عِلم سے تُو زیادہ
اَور رُوح کی مَانِند ہے مِلا
اِس سے بڑھ کر سَچ کیا ہَو گا
ہمارے عِلم سے تُو زیادہ
8
میری رُوح میں رُوح پَاک تُو ڈال
اُس کی طغیانی ہَو اَیسی
جَلَال میں رَوشن سَرا پَا
حُضُوری تیری خُدا کی
اُس کی طغیانی ہَو اَیسی
جَلَال میں رَوشن سَرا پَا
حُضُوری تیری خُدا کی