Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

مَیں اَپنی صلیب اُٹھا کے

مَخصُوصِیت خُداوند کی پیروی

1
مَیں اَپنی صلیب اُٹھا کے
سب چھوڑ پیچھے ہَولیا
محرُوم حقیر ہُوں فراموش
اَب سے یہ سب ہے میرا
ہر خواہش کو مِٹا دِیا
جو پایا چاہا جانا
تو بھی میں ہُوں کتنا خُوشحال
خُدا مسِیح ہے میرا
2
دُنیا کرے بَرباد چھوڑ دے
مسِیح کو بھی تھا چھوڑا
دھوکا اِنسانی دِل چِہرے
تُو خُداوند نہ جُھوٹا
جب تُو دیکھتا مُسکرا کے
زور حِکمت پِیار کے خُدا
دوست چھوڑ دیں دُشمن دُھتکارے
رَوشنی ہَو چِہرہ دِکھا
3
دُکھ تکلیف اِنسان دے مُجھے
قریب میں تیرے آوں
کچلیں مُجھے آزما کشیں
مسِیح میں آرام پاوں
نُقصان دے گا نہ دُکھ مُجھے
ساتھ میرے ہے پِیار تیرا
بھاتی نہیں کوئی خُوشی
جس میں نہ اِظہار تیرا
4
فَضل سے جَلَال تک جاوں
اِیمان ہتھیار، پُر دُعا
سامنے اَبدی دِن خُدا کا
تیرا ہاتھ ہَو رَہنُما
جلد تمام ہَو زمینی کام
خاتمہ ہَو جلد سفر کا
اِنجام اُمِید کا بار آور
اِیمان ظاہِر ہَو بَنا

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.